Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل، پنجاب حکومت کی سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر

اپیل میں فوجی عدالتوں سے متعلق فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی استدعا
شائع 21 نومبر 2023 06:45pm

پنجاب حکومت نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کردی۔

فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کو کالعدم قرار دینے کے معاملے پر پنجاب حکومت نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کردی جبکہ اپیل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کی جانب سے دائر کی گئی۔

درخواست میں سپریم کورٹ کے فوجی عدالتوں سے متعلق فیصلے کو کالعدم قراردینے کی استدعا کی گئی ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ سپریم کورٹ نے 184 تین کے تحت اپنا آئینی دائرہ اختیار استعمال کیا جبکہ یہ معاملہ آرٹیکل 199 کے تحت ہائیکورٹ میں جانا چاہیئے تھا۔

درخواست میں کہا گیا کہ آئین وقانون کے مطابق دیگر فورمز موجود ہوں تو 184 تین کا دائرہ اختیار استعمال نہیں کیا جاسکتا۔

نگراں پنجاب حکومت کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ آرمی ایکٹ کی طرز پر مختلف عدالتیں ملک بھر میں کام کررہی ہیں، فوجی عدالتیں اور عام عدالتیں 1947 سے کام کر رہی ہیں، فوجی عدالتوں میں ملزمان کا ٹرائل قانون کے مطابق چلایا جاتا ہے۔

پنجاب حکومت کی اپیل میں مزید کہا گیا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ آئین، قانون اور حقائق کے خلاف ہے۔

مزید پڑھیں

سپریم کورٹ فوجی عدالتیں بحال کرے، شہداء کے اہلخانہ کا مطالبہ

سندھ حکومت نے سویلینز کا فوجی عدالتوں میں ٹرائل غیر آئینی قرار دینے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

سندھ حکومت نے سویلینز کا فوجی عدالتوں میں ٹرائل غیر آئینی قرار دینے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

خیال رہے کہ نگراں وفاقی حکومت نے بھی فوجی عدالتوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کیا ہوا ہے اور حکومت کی جانب سے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی اپیل کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ وزارت دفاع نے بھی فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی ہے جس میں فیصلہ کالعدم قراردینے اور آرمی ایکٹ کی کالعدم قرار دی گئی دفعات بحال کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

Supreme Court

اسلام آباد

Punjab Government

militry courts

Military courts in Pakistan

SUPREME COURT OF PAKISTAN (SCP)

Civilians Trial in Military Courts