Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

این ایف سی ہر 5 سال ریوائز ہونا چاہیئے، اسحاق ڈار

اس سے قبل ن لیگ کا کہنا تھا کہ وہ 18ویں ترمیم یا نیشنل فنانس کمیشن (این ایف سی) ایوارڈ پر نظرثانی کرنے پر غور نہیں کر رہی۔
شائع 21 نومبر 2023 12:01pm

**سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ آئین کےتحت این ایف سی ہر 5 سال بعد ریوائز ہونا چاہئیے، صوبوں میں وسائل کی تقسیم پرکام کی ضرورت ہے۔ **

سینیٹ اجلاس میں خطاب کے دوران قائد ایوان نے کہا کہ پی ٹی آئی کےعلاوہ تمام جماعتوں نےچارٹرآف ڈیموکریسی پردستخط کیے۔ ہم نے میثاق جمہوریت پردستخط کرنے کے بعد بہت کام کیا۔ اسی میں ہی آئینی آصلاحات کا معاملہ بھی تھا۔

انہوں نے کہا کہ 18 ویں ترمیم سے متعلق کوئی مسئلہ نہیں،این ایف سی کےتحت صوبوں میں وسائل کی تقسیم پرکام کی ضرورت ہے۔ اس سے قبل 2009 میں این ایف سی ریوائزکیاگیا تھا۔

اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ (ن) کا کہنا تھا کہ وہ 18ویں ترمیم یا نیشنل فنانس کمیشن (این ایف سی) ایوارڈ پر نظرثانی کرنے پر غور نہیں کر رہی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی منشور کمیٹی کو کئی تجاویز موصول ہوئیں، جن میں 18ویں ترمیم کو یکسر تبدیل کرنے سے لے کر صوبوں کے درمیان مالی وسائل کی تقسیم کے طریقہ کار کو تبدیل کرنا شامل ہے۔ پارٹی اِس آئینی شق میں ترمیم کرنے اور اسے اپنے منشور کا حصہ بنانے کے وعدے کے ساتھ انتخابی مہم میں اترنے کے لیے تیار ہے جو آئندہ ماہ منظر عام پر لایا جائے گا۔

تاہم ن لیگ کی پارٹی کی منشور کمیٹی کے سربراہ سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ، ’ہمیں 18ویں ترمیم یا این ایف سی ایوارڈ پر نظرثانی کے لیے نہ تو کوئی تجویز موصول ہوئی اور نہ ہی کوئی بات چیت ہوئی۔‘

انہوں نے اس خبر کی تردید کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ پارٹی ایسی تجاویز پر غورکررہی ہے۔

PMLN

Ishaq Dar

National Finance Commission (NFC) Award

NFC Awards