Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جسٹس مظاہر علی نقوی نے دفاع کیلئے کن مہنگے وکلا کی خدمات حاصل کیں

جسٹس مظاہر نے سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے
شائع 20 نومبر 2023 01:47pm

سپریم کورٹ کے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی اپنے خلاف جوڈیشل کونسل کی کارروائی روکنے کے لئے ملک کے معروف وکلا کا انتخاب کیا ہے۔

جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے اپنے خلاف درخواستوں پر سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔

جسٹس مظاہر نقوی نے اپنی درخواست میں سپریم جوڈیشل کونسل کی کاررروائی ختم کرنے اور کارروائی کیلئے موصول نوٹس بھی غیر قانونی قرار دینے کی استدعا کی ہے۔

دوسری جانب صحافی مطیع اللہ جان نے دعویٰ کیا ہے کہ جسٹس مظاہر نقوی نے اپنے دفاع کے لئے ملک کے مایہ ناز وکلا کا انتخاب کیا ہے اور یقیناً انہیں بھاری فیس بھی ادا کرنا ہوگی۔

صحافی مطیع اللہ جان کے مطابق جسٹس مظاہر نقوی نے ملک کے معروف قانون دان اور عمران خان کے وکیل لطیف کھوسہ، معروف قانون دان مخدوم علی خان، سپریم کورٹ کے وکیل سعد ممتاز ہاشمی اور دو وزرائے اعظم کے وکیل بننے کا اعزاز حاصل کرنے والے خواجہ حارث کو اپنا وکیل منتخب کیا ہے۔

Supreme Court

supreme judicial council

MUZAHIR NAQVI