سندھ بھرمیں میڈیکل داخلوں کیلئے ایم ڈی کیٹ کا دوبارہ انعقاد، کراچی کے 15 ہزار طلبہ شریک
لاڑکانہ، حیدرآباد اور نواب شاہ میں بھی ایم ڈی کیٹ دوبارہ لیے جارہے ہیں
سندھ بھرمیں میڈیکل میں داخلوں کیلئے ایم ڈی کیٹ کا دوبارہ انعقاد کیا گیا ہے، جس میں کراچی سے 15 ہزارطلبہ شریک ہیں۔
ایکسپو سینٹر میں ایم ڈی کیٹ میں کراچی سے 15 ہزارطلبہ شریک ہیں، طلبہ کی انٹری گیٹ نمبر ون سے ہے، جو ایس ایس جی سی آفس کے سامنے ہے۔
لاڑکانہ، حیدرآباد اور نواب شاہ میں بھی ایم ڈی کیٹ دوبارہ لئے جارہے ہیں۔
جامشورو 13 ہزار، نواب شاہ 4 ہزار اور لاڑکانہ سے 9 ہزارامیدوار حصہ لے رہے ہیں، صوبے میں ایم بی بی ایس کی 3600، بی ڈی ایس کی 1100 سے زائد نشتیں ہیں۔
مزید پڑھیں
پبلک سروس کمیشن ٹیسٹ میں جدید طریقے سے نقل کرنے کا انکشاف
سندھ بھر میں ایم بی بی ایس، بی ڈی ایس کے داخلہ ٹیسٹ دوبارہ ہوں گے
ایم ڈی کیٹ امتحانات میں ہیرا پھیری: لاہورہائیکورٹ نے جواب طلب کرلیا
sindh
MDCAT
مقبول ترین
Comments are closed on this story.