وزیراعظم کے منصب سے بڑھتا فاصلہ بلاول بھٹو کی ناراضی کی واحد وجہ ہے، سعد رفیق
مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو دل چھوٹا نہ کریں، کوسنے دینے کے بجائے ہمت کریں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر جاری اپنے بیان میں سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ وزیراعظم کے منصب سے بڑھتا فاصلہ بلاول بھٹو کی ناراضی کی واحد وجہ ہے، بلاول بھٹو دل چھوٹا نہ کریں، کوسنے دینے کے بجائے ہمت کریں، سندھ حکومت کی کارکردگی اور انتخابی منشور پر الیکشن لڑیں۔
سعد رفیق کا کہنا تھا کہ حکومت بنانے کے لیے الیکٹیبلز کی بیساکھیوں کی ضرورت پڑتی ہے، پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف بھی یہی کرتی ہے۔
مزید پڑھیں
’کوئی سمجھتا ہے کہ کسی کو زبردستی وزیراعظم بنا سکتے ہیں تو ان کی بھول ہے‘
امریکی سفیر کی سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں، عوام کے حق انتخاب پر زور دیا، ترجمان
’سعد رفیق پی آئی اے کو ہتھیانے کیلئے نواز شریف کے سہولت کار بنے ہوئے ہیں‘
مسلم لیگ ن کے رہنما نے مزید کہا کہ موقع ملا تو سندھ کے شہروں کو لاہور اور فیصل آباد بنائیں گے، سسٹم سے سندھ کی نجات ضروری ہے۔
Comments are closed on this story.