Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

کمسن گھریلو ملازمہ تشدد کیس: سول جج کی اہلیہ فرد جرم کی کارروائی کیلئے طلب

پراسیکیوٹر اور تفتیشی افسر ریکارڈ سمیت عدالت پیش، چالان رپورٹ جمع کرادی
شائع 18 نومبر 2023 07:54pm

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے کمسن گھریلو ملازمہ رضوانہ پر تشدد کیس میں ملزمہ سول جج کی اہلیہ سومیہ عاصم کو فرد جرم کی کارروائی کے لیے طلب کرلیا۔

کمسن گھریلوملازمہ رضوانہ تشدد کیس کی سماعت سول جج عمر شبیرکی عدالت نے کی، ملزمہ سومیہ عاصم کی بجائے ان کے وکیل عدالت میں پیش ہوئے۔

پراسیکیوٹر اور تفتیشی افسر بھی ریکارڈ سمیت عدالت میں پیش ہوئے اور عدالت کو بتایا کہ چالان رپورٹ عدالت جمع کرادی گئی ہے۔

سماعت کے دوران پراسیکیوٹر نے کہا کہ جو فائل میں موجود ہے یہ چالان عارضی ہے حتمی نہیں ہے لیکن ٹرائل شروع کرنے اور فرد جرم کے لیے کافی ہے۔

بعدازاں عدالت نے چالان نقول کی تقسیم کے لیے ملزمہ کو طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 9 دسمبر تک ملتوی کردی۔

مزید پڑھیں

رضوانہ تشدد کیس: وزارت انسانی حقوق و دیگر کو نوٹس جاری

رضوانہ کے سر کے 80 فیصد حصے کی گرافٹنگ کردی گئی، ڈاکٹرز

رضوانہ کی ری کنسٹرکٹو سرجری جاری، سرکا زخم تاحال بہتر نہ ہوا

اسلام آباد

Child Rape

child torture

district and session court

Civil Judge

rizwana

rizwana torture case

soumya asim