Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

امریکی سفیر کی نواز شریف سے ملاقات اندرونی معاملات میں سنگین مداخلت ہے، پی ٹی آئی

نواز شریف سے ڈونلڈ بلوم کی ملاقات جاری اعلامیے پر تحریک انصاف کا سخت ردعمل
شائع 18 نومبر 2023 07:28pm

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے امریکی سفیر کی نواز شریف سے ملاقات کے اعلامیے کو پاکستان کے اندرونی معاملات میں سنگین مداخلت قرار دیتے ہوئے مکمل طور پر مسترد کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر جاری بیان میں تحریک انصاف کے ترجمان نے کہا کہ نواز شریف اور امریکی سفیر ڈونلڈ لو کی ملاقات کے اعلامیے کے مندرجات اس سازش کا تسلسل ہیں جس کے تحت عمران خان کی حکومت کا خاتمہ کیا گیا، اس ملاقات کے اعلامیے کے بعد سازش پوری قوم کے سامنے آشکار ہوچکی ہے۔

ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ شریف خاندان نے اپنے اقتدار کے لیے ہر داخلی و خارجی بیوپاری سے پاکستان کے مفادات کی سودے بازی کی، نوازشریف جب بھی وزارتِ عظمیٰ تک پہنچا قومی مفاد کو ملکی و غیرملکی طاقتوں کے ہاں گِروی رکھ کر پہنچا، الیکشن کمیشن آف پاکستان مذکورہ اعلامیے کے مندرجات کا فوری نوٹس لے اور دفترِ خارجہ کے ذریعے امریکی سفارت خانے اور امریکی انتظامیہ سے معاملے کی وضاحت طلب کرے۔

تحریک انصاف کے ترجمان کے مطابق ملکی سلامتی، آئین، جمہوریت اور انتخابات کی شفافیت کے خلاف کوئی خفیہ سازش یا اعلانیہ اقدام قوم ہرگز قبول نہیں کرے گی اور اس کے ملکی اہم آہنگی، داخلی سلامتی اور قومی یکجہتی پر سنگین اثرات مرتب ہوں گے، تحریک اںصاف آئین کی بالادستی، جمہوریت کے دفاع، انتخابات کی شفافیت اور قوم کی حقیقی آزادی کے ایجنڈے سے ایک انچ پیچھے نہیں ہٹے گی۔

مزید پڑھیں

آصف زرداری کی برطانوی ہائی کمشنر سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو

بھارت نے ہماری بنائی ہوئی پالیسیوں کو اپنا کر معاشی ترقی حاصل کی، نواز شریف

’کوئی سمجھتا ہے کہ کسی کو زبردستی وزیراعظم بنا سکتے ہیں تو ان کی بھول ہے‘

pti

PMLN

Nawaz Sharif

اسلام آباد

Donald Bloom

PTI Reaction

US Ambassador Donald Bloom