پاکستان کرکٹ بورڈ نے محمد یوسف کو بھی بڑے عہدے سے نواز دیا
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد یوسف کو پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا گیا جبکہ سعید اجمل کو سینئر قومی ٹیم کا اسپین بولنگ کوچ جبکہ شاہد اسلم اسٹنٹ مینجر اور عبد المجید کو فیلڈنگ کوچ بنائے جانے کا امکان ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے اعلامیے کے مطابق سابق کپتان محمد یوسف قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے ہیڈ ہوں گے، ان کا پہلی اسائنمنٹ 8 سے 17 دسمبر تک متحدہ عرب امارات میں ہونے والا انڈر19 ایشیا کپ اور 13 جنوری سے 4 فروری تک سری لنکا میں ہونے والا انڈر 19 ورلڈ کپ ہوگا۔
اس سے قبل سابق کرکٹر محمد یوسف پاکستان ٹیم اور نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بیٹنگ کوچ کی ذمہ داری نبھاچکے ہیں۔
سابق کرکٹر کا شمار پاکستان کے چند کامیاب ترین بیٹرز میں ہوتا ہے جنہوں نے 1998 سے 2010 تک اپنے کریئر میں 7 ہزار 530 ٹیسٹ رنز اور 9 ہزار 720 ون ڈے رنز اسکور کیے۔ انہیں ٹیسٹ کرکٹ میں ایک کیلنڈر سال (2006) میں سب سے زیادہ 1788 رنز بنانے کا اعزاز حاصل ہے۔
محمد یوسف کا کہنا ہے کہ وہ یہ ذمہ داری سونپے جانے پر پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کے چیرمین ذکا اشرف کے شکر گزار ہیں، وہ انڈر19 ایشیا کپ اور انڈر 19 ورلڈ کپ میں اپنی ذمہ داری نبھانے کے منتظر ہیں، دونوں ٹورنامنٹس کھلاڑیوں کے آگے بڑھنے کے لیے اہم ہیں اور امید ہے کہ ہم ان میں اپنی بہترین کارکردگی دکھائیں گے۔
سابق کرکٹر نے مزید کہا کہ وہ پاکستان کی سینئر ٹیم کے ساتھ کام کرچکے ہیں لہذا وہ اپنا تجربہ انڈر19 سیٹ اپ میں بھی بروئے کار لائیں گے تاکہ انہیں ایسا ماحول فراہم کیا جاسکے کہ وہ انٹرنیشنل لیول تک بڑھ سکیں۔
دوسری جانب سینئرٹیم مینجمنٹ کا اعلان جلد کیے جانے کا امکان ہے، شاہد اسلم کو اسسٹنٹ مینجر، سعید اجمل کو اسپن بولنگ کوچ اور عبدالمجید کو فیلڈنگ کوچ بنائے جانے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے لیے سابق فاسٹ بولر وہاب ریاض کے تقرر کا اعلان کیا تھا جبکہ اس سے قبل ٹیم ڈائریکٹر اور بیٹنگ کوچ کی ذمہ داریاں محمد حفیظ کو سونپی گئی تھی۔
مزید پڑھیں
وہاب ریاض پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر مقر
دورہ آسٹریلیا کیلئے نیا ہیڈ اور بیٹنگ کوچ ایک ہی ہوگا، اہم نام سامنے آگیا
Comments are closed on this story.