Aaj News

جمعرات, نومبر 14, 2024  
12 Jumada Al-Awwal 1446  

الیکشن کے حوالے سے ہمارے تحفظات کو غلط رنگ دیا گیا، مولانا فضل الرحمان

90 دن میں الیکشن کا مطالبہ کرنے والوں نے نئی مردم شماری کو قبول کیا، سربراہ جے یو آئی
شائع 18 نومبر 2023 05:34pm

جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ 90 دن میں الیکشن کا مطالبہ کرنے والوں نے نئی مردم شماری اور اس کے تقاضوں کو قبول کیا، الیکشن کے حوالے سے ہمارے تحفظات کو غلط رنگ دیا گیا، ہم نے تحریک ہی نئے الیکشن کے لیے چلائی تھی۔

جے یوآئی پاکستان کی مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس مفتی محمود مرکز پشاور میں ہوا، جس کی صدارت مولانا فضل الرحمان اجلاس نے کی۔

جنرل کونسل کے اجلاس میں چاروں صوبوں سے اراکین اور قبائلی اضلاع آزاد کشمیر گلگت بلتستان کے اراکین شوریٰ شریک ہوئے۔

سربراہ جے یوآئی مولانا فضل الرحمان کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں سازش کے تحت عدم استحکام پیدا کیا گیا، ریاست کے خاتمے کے اسباب پیدا کیے گئے، جے یوآئی نے ملکی وحدت اور یکجہتی کا راستہ اختیار کرتے ہوئے ملک اور ریاست کو بچانے کی جنگ لڑی۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم نے ملک کی بقاء کی جنگ لڑ کر ملک دشمن قوتوں کے عزائم خاک میں ملائے، 90 دن میں الیکشن کا مطالبہ کرنے والوں نے نئی مردم شماری اور اس کے تقاضوں کو قبول کیا۔

مزید پڑھیں

اسٹیبلشمنٹ معیشت بہتر کرنا چاہتی ہے اسے بلیک میل کیا جارہا ہے، مولانا فضل الرحمان

اگر 2018 والا الیکشن ہوا تو پہلےسے زیادہ مزاحمت کریں گے، رہنما جے یو آئی

جھوٹے مقدمات ختم ہونے کا مطلب یہ نہیں ہم لاڈلے ہوگئے، رانا ثناء اللہ

انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کے حوالے سے ہمارے تحفظات کو غلط رنگ دیا گیا، ہم نے تحریک ہی نئے الیکشن کے لیے چلائی تھی، ہم نے تمام جماعتوں کو الیکشن کے انعقاد کے ایک نکاتی ایجنڈا پر اکٹھا کیا آج ہمارے خلاف پروپیگنڈہ کیا جارہا ہے ہم 8 فروری کے انتخابات کے لیے تیار ہیں۔

peshawar

JUIF

Molana Fazal ur Rehman

Election 2024