چڑیا گھر اور سفاری پارک کی 40 سال سے تزئین و آرائش نہیں کی گئی، نگران وزیر اعلیٰ پنجاب
نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ لاہور چڑیا گھر اور سفاری بچوں کی پسندیدہ جگہ تھی، 40 سال سے اس کی تزئین وآرائش نہیں کی گئی تھی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنوری کے آخر تک اس کی تزئین وآرائش ہوجائے گی، چڑیا گھرمیں 100 سے زیادہ جانور شامل ہو رہے ہیں، اس وقت سب سے زیادہ فوکس ویلفیئر پر کر رہے ہیں، جانوروں کی ویلفیئر سب سے اہم ہے۔
محسن نقوی نے کہا کہ باغ جناح کا وزٹ کیا ہے، اس کو بھی تزئین وآرائش پر کام شروع کریں گے، عوام کے لئے نئے پارک بنانے چاہئیں مگر پہلے یہ بھی ٹھیک کرنے چاہیے۔
نگران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہاتھی کو سفاری زو میں شفٹ کیا جائے گا، چڑیا گھر میں آٹھ سے دس نئے فوڈ پوائنٹس بنائے گئےہیں،اس کے بعد باغ جناح، چھانگا مانگا اور جلو میں بھی کام شروع کر رہے ہیں۔
Comments are closed on this story.