Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور: اقبال ٹاؤن میں پولیس مقابلے کے دوران 6 ڈاکو ہلاک

ڈاکو گھر میں داخل ہوئے، تو گھر والوں نے پولیس کو اطلاع کردی
اپ ڈیٹ 18 نومبر 2023 06:55pm

لاہورکے علاقے اقبال ٹاؤن میں پولیس مقابلہ ہوا جس کے نتیجے میں چھ ڈاکو ہلاک ہوگئے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ پولیس شہریوں کی جان ومال کی حفاظت کیلئے ہمہ وقت الرٹ ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکو گھر میں واردات کے لیے داخل ہوئے، تو گھر والوں نے ون فائیو پرکال کردی تھی۔

پولیس کی کارروائی پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی، جوابی کارروائی میں چھ ڈاکو ہلاک ہوگئے۔

ہلاک ڈاکوؤں کی شناخت کر لی گئی ہے، جن میں عمران، چاند، علی، وسیم، محسن، علی رضا کے نام سے ہوئی ہے۔

’پولیس شہریوں کی حفاظت کیلئے ہمہ وقت الرٹ ہے‘

لاہور میں پولیس مقابلے کے دوران 6 ڈاکووں کی ہلاکت پر آئی جی پنجاب نے سی آئی اے اور آپریشنز ونگ ٹیموں کو شاباش دی۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے اقبال ٹاون دورے کے دوران کہا کہ ڈاکوؤں کی سرکوبی کیلئے بہترین کوآرڈینیشن اور ٹیم ورک کا مظاہرہ کیا گیا۔

انھوں نے کہا کہ پولیس پر شدید فائرنگ کے باوجود بہترین حکمت عملی سے ڈاکوؤں کو کیفرکردار تک پہنچایا گیا۔ ’پولیس شہریوں کی جان ومال کی حفاظت کیلئے ہمہ وقت الرٹ ہے‘۔

punjab

Lahore Crime