Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

نرسری لگانے اور لڑکی سے ملنے کیلئے کچے میں جانیوالے 3 افراد پولیس نے بچا لیے

اب تک237 افراد کو اغواء ہونے سے بچایا گیا ہے
شائع 18 نومبر 2023 12:09pm
تصویر/ فائل
تصویر/ فائل

صادق آباد میں سرحدی چیک پوسٹ پر پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تین شہریوں کوکچے کے ڈاکوؤں کے ہاتھوں اغواء ہونے سے بچا لیا۔

ڈاکوؤں نے دو شہریوں کو نرسری لگوانے کچے میں بلوایا جبکہ ایک شہری کو لڑکی سے دوستی کا جھانسہ دے کر کچے بلوایا تھا۔

اے ایس پی بنگل خان کا کہنا ہے کہ اب تک237 افراد کو اغواء ہونے سے بچایا، کچے کے ڈاکو عملی طور پر ناکام ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر لالچ بھرے اشتہاروں سے سادہ لوح افراد کو کچے بلوا رہے ہیں۔

punjab

sindh

Sadiqabad