Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

امریکی سفیر کی سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں، عوام کے حق انتخاب پر زور دیا، ترجمان

سابق وزیراعظم غزہ میں فوری جنگ بندی اور شہریوں کو طبی امداد فراہم کرنے پر زور، ذرائع
اپ ڈیٹ 18 نومبر 2023 07:31pm
فوٹو — ایکس
فوٹو — ایکس

امریکی سفیر ڈولڈ بلوم نے ہفتہ کو نواز شریف سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں سے ملاقات کی ہے۔

امریکی سفارت خانے کے ترجمان جوناتھن لالی نے بتایا کہ امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی مختلف سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں کی ہیں۔

ترجمان کے مطابق ڈونلڈ بلوم نے لاہور اور ملتان میں سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں اور آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کی اہمیت پر بات کی۔

ترجمان کے مطابق امریکی سفیر نے پاکستانی عوام کے لیڈروں کے انتخاب کے حق پر تبادلہ خیال کیا۔

ڈونلڈ بلوم نے لاہور میں سابق وزیراعظم نواز شریف اور استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے بانی جہانگیر خان ترین سے بھی ملاقات کی۔

امریکی سفیر ڈونلڈ اے بلوم نے ملتان میں سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کی میزبانی میں منعقدہ ایک اجتماع میں مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندوں سے ملاقات کی۔

امریکی سفیر نے پاک امریکا تجارتی اور سرمایہ کاری تعلقات کی مضبوطی اور امریکہ پاکستان ”گرین الائنس“ کے فریم ورک کی ترقی پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

نواز شریف سے ملاقات

سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے سیاسی رہنماؤں کے بعد سفارتکاروں سے ملاقاتوں کا سلسلہ بھی شروع کردیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے جاتی امرا پہنچ کر نواز شریف سے ملاقات کی، اس موقع پر لیگی سینئر نائب صدر مریم نواز بھی موجود تھیں۔

نواز شریف اور امریکی سفیر کے درمیان ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں دونوں ممالک کے پائیدار اور تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ مستحکم و مضبوط شراکت داری کی اہمیت کو تسلیم کیا اور دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے پر بھی گفتگو کی گئی۔

لیگی قائد اور امریکی سفیر نے تجارت، معیشت، موسمیاتی تبدیلی، سلامتی اور علاقائی استحکام سمیت مختلف امور پر بھی گفتگو کی۔

نوازشریف نے امریکی سفیر سے بے گناہ فلسطینیوں کی حالت زار اور اسرائیلی بر بریت کا معاملہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی بمباری اور محاصرے کی وجہ سے نہتے فلسطینی بے دردی سے مارے جا رہے ہیں۔

سابق وزیراعظم نے غزہ میں فوری طور پر جنگ کے خاتمے اور شہریوں کو طبی امداد کی فوری فراہمی پر زور دیا ہے۔

گزشتہ روز ذرائع کا کہنا تھا کہ آئندہ 10 روز میں نواز شریف کا سندھ کا دورہ متوقع ہے جس دوران وہ مخلتف سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے اور سندھ میں اہم شخصیات ن لیگ میں شمولیت اختیار کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں:

نواز شریف کا متوقع دورہ سندھ، سیاسی رہنماؤں کی ن لیگ میں شمولیت کا امکان

بھارت نے ہماری بنائی ہوئی پالیسیوں کو اپنا کر معاشی ترقی حاصل کی، نواز شریف

ذرائع نے بتایا تھا کہ ن لیگ سندھ کے صدر بشیر میمن نے مختلف رہنماؤں سے رابطے تیز کردیے ہیں جب کہ متعدد الیکٹیبلز سے ملاقاتوں اور بیک ڈور رابطوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں نوازشریف اور سابق وزیراعظم شہبازشریف نے کوئٹہ میں بلوچستان کی سیاسی جماعتوں کی قیادت سے ملاقاتیں کیں، ایک تقریب میں سابق وزیر اعلیٰ جمال کمال سمیت 30 سے زائد سیاسی شخصیات نے ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔

جہانگیر ترین سے ملاقات

نواز شریف سے ملاقات کے بعد امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم جہانگیر ترین کی رہائش گاہ بھی پہنچ گئے۔

ڈونلڈ بلوم نے استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن انچیف جہانگیر ترین سے ملاقات کی جس میں اسحاق خاکوانی اور عون چوہدری بھی شریک تھے۔

ملاقات میں پاک امریکا تعلقات سمیت معاشی اصلاحات، پاکستان میں عام انتخابات کے حوالے سے بات چیت کی گئی جب کہ جہانگیر ترین نے ڈونلڈ بلوم کے سامنے انسانی حقوق کےحوالے سے بھی اپنا مؤقف سامنے رکھا۔

اس موقع پر جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ آئی پی پی عام انتخابات کے لیے تیار ہے اور بھرپور انداز سے سیاسی سرگرمیاں بھی شروع کر چکی ہے۔

PMLN

Nawaz Sharif

lahore

Donald Bloom