Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور ٹریفک حادثہ: ملزم کی عمرکا ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ، 1632 کم عمر ڈرائیورز کیخلاف مقدمات

لاہورہائیکورٹ کا بغیر لائسنس گاڑیاں چلانے والے ڈرائیورز کو فوری گرفتار کرنے کا حکم
اپ ڈیٹ 17 نومبر 2023 09:29pm
CM Punjab Mohsin Naqvi orders action against underage drivers - Aaj News

لاہورمیں ٹریفک حادثے میں 6 افراد کی موت کے بعد پولیس کا ایکشن جاری ہے، ملزم کی عمرکا ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، پولیس نے 4 روز میں مختلف کارروائیوں میں 1632 سے زائد کم عمر ڈرائیورز کے خلاف مقدمات درج کرلیے ہیں۔ لاہورہائیکورٹ نے بھی بغیر لائسنس گاڑیاں چلانے والے ڈرائیورز کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔

لاہور کے علاقے ڈیفنس میں گزشتہ دنوں پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں چھ افراد کے جاں بحق ہونے کے مقدمے میں قتل اور دہشت گردی کی دفعات شامل کر لی گئیں۔

کم عمرڈرائیورز کو گرفتار کرکے 1632 سے زائد مقدمات درج کرکے سی ٹی او لاہور مستنصر فیروز کا کہنا ہے کہ اب کم عمر ڈرائیورز کے ساتھ گاڑی کے مالک پر بھی مقدمہ ہوگا۔

ڈیفنس حادثے کی متاثرہ فیملی کے سربراہ رفاقت علی کا کہنا ہے یہ ٹریفک حادثہ نہیں ٹارگٹ کلنگ ہے، ہمارا تو خوشیوں بھرا گھر تباہ کردیا گیا ہے، ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

ٹریفک حادثے کے حوالے سے وکیل ایڈووکیٹ مدثر کا کہنا ہے کہ اب یہ مقدمہ دہشت گردی کی کورٹ میں چلے گا۔

لاہور ہائیکورٹ نے بھی بغیر لائسنس گاڑیاں چلانے والے ڈرائیورز کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

مزید پڑھیں

بغیر لائسنس گاڑی اور موٹر سائیکل چلانے والوں کو فوراً گرفتار کرنے کا حکم

لاہور: جھگڑے کے بعد جان بوجھ کر کم عمر ڈرائیور کی گاڑی کو ٹکر، 302 کی دفعہ عدالت میں چیلنج

لاہورمیں 6 افراد کی موت کا سبب بننے والے کم عمر ڈرائیور کی گفتگو

رواں سال کم عمرڈرائیورز کی وجہ سے 4 ہزار سے زائد حادثات ہوئے جبکہ مجموعی طور پر 368 اموات ہوئیں۔

لاہور ٹریفک پولیس کا کم عمر ڈرائیونگ کیخلاف کریک ڈاؤن

دوسری جانب لاہور ٹریفک پولیس کا کم عمر ڈرائیونگ کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن جاری ہے، 4 دن کی کارروائیوں میں 1632 سے زائد کم عمر ڈرائیورز کے خلاف مقدمات درج کر لیے جبکہ سینکڑوں گاڑیاں بند کر دیں جبکہ پولیس کے تھانے کم عمر ڈرائیوروں سے بھر گئے۔

کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کریک ڈاؤن میں لاہور ٹریفک پولیس نے اب تک 1632 سے زائد کم عمر ڈرائیورز کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمات درج کر لیے ہیں۔

سی ٹی او لاہور مستنصر فیروز کا کہنا ہے کہ کم عمر بچوں کو گاڑی اور موٹرسائیکل دینے والوں کے خلاف بھی مقدمہ درج ہوگا، والدین اپنے بچوں کے مستقبل کے خود ذمہ دار ہیں، کریمنل ریکارڈ بننے سے ان بچوں کو مستقبل میں سرکاری نوکری اور ویزہ حصول میں مشکلات آ سکتی ہیں۔

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے آئی جی پنجاب، سی سی پی او لاہور اور پنجاب بھر کے تمام آر پی اوز کو کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کارروائی کی روزانہ رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر رکھی ہے۔

traffic accident

lahore police

Lahore High Court

Traffic Police

CARETAKER CM PUNJAB