Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

مونس الٰہی کی گرفتاری تک ناقابل ضمانت وارنٹ برقرار رہیں گے، عدالتی فیصلہ جاری

کرپشن کے الزام میں مونس الہٰی کو اشتہاری قرار دینے کا تحریری فیصلہ جاری
شائع 17 نومبر 2023 05:12pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

لاہور کی احتساب عدالت نے ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کے الزام میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مونس الہٰی کو اشتہاری قرار دینے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

احتساب عدالت لاہور نے ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کے کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے بیٹے مونس الہٰی کو اشتہاری قرار دیا جس کا تحریری فیصلہ جاری کردیا گیا۔

عدالت نے تحریری فیصلے میں کہا کہ مونس الہٰی نے خود کو روپوش کررکھا ہے، مونس الہٰی پراسکیوشن کے الزامات میں عدالت میں پیش ہونے سے اجتناب کر رہے ہیں، اشتہاری کی کارروائی کا 30 روز کا وقت پورا ہوچکا ہے، اس لیے عدالت مونس الہٰی کو اشتہاری قرار دینے کا حکم دیتی ہے۔

فیصلے میں مزید کہا گیا کہ جب تک مونس الہٰی گرفتار نہیں ہوتے، ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے جاتے ہیں۔

مزید پڑھیں

منی لانڈرنگ مقدمے میں بھی مونس الہیٰ کو اشتہاری قرار دینے کی استدعا

منی لانڈرنگ کیس میں مونس الہیٰ کےناقابل ضمانت وارنٹ جاری

کک بیکس وصولی کیس: پی ٹی آئی رہنما مونس الہیٰ اشتہاری قرار

pti

accountability court

lahore

Chaudhry Pervaiz Elahi

Pervaiz Elahi

Monis Elahi

corruption case