Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کینیڈا: پاکستانی خاندان کے 4 افراد کو ٹرک سے کچلنے والے شخص کو سزا سُنادی

مجرم نے اونٹاریو میں ٹرک سے کچل دیا تھا
شائع 17 نومبر 2023 03:29pm

کینیڈا میں پاکستانی خاندان کے چار افراد کو ٹرک سے کچلنے والے شخص کو مجرم قرار دے دیا گیا۔

عدالت نے ملزم نیتھینیل ویلٹمین کو عمر قید کی سزا سنائی ہے، مجرم نے جون 2021 میں لاہور سے تعلق رکھنے والے خاندان کو اونٹاریو میں ٹرک سے کچل دیا تھا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق استغاثہ کی جانب سے منگل کو اختتامی دلائل میں کہا کہ ایک کینیڈین شخص مسلمانوں کو مارنے کا تعاقب کررہا تھا کہ اس نے اپنے ٹرک سے شام کے وقت ایک ایک ہی خاندان کے چار افراد کو کچل دیا۔

مزید پڑھیں: کینیڈین انتہا پسند نے مسلمانوں سے نفرت کی بنا پر پاکستانی خاندان پر گاڑی چڑھائی

حادثے میں 46 سالہ سلمان افضل، ان کی اہلیہ 44 سالہ مدیحہ سلمان، 15 سالہ بیٹی یمنہ اور اس کی دادی 74 سالہ طلعت افضل جان کی بازی ہار گئے تھے۔

پاکستان

lahore

canada