Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور میں میٹرو بس حادثے کا شکار ہوگئی

ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے حادثے کی تحقیقات آغاز کردیا
شائع 17 نومبر 2023 12:30pm
تصویر — آج نیوز
تصویر — آج نیوز

لاہور میں شاہدرہ سے گجومتہ تک چلنے والی میٹرو بس حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نیتجے میں بس کو نقصان پہنچا ہے۔

میٹرو بس کو کچہری اسٹیشن پرحادثہ پیش آیا، جو تیز رفتاری کے سبب اسٹیشن کی بس سے ٹکرا گئی ہے۔

حادثے کے نتیجے میں بس کی ونڈ اسکرین کوشدید نقصان پہنچا ہے، ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے بس حادثے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

حادثے میں میٹرو بس کی باڈی اور بمپر کو بھی نقصان پہنچا ہے، جبکہ بس ٹکرانے سے اسٹیشن کے انفرا اسٹرکچر کو بھی نقصان ہوا لیکن اس دوران کسی بھی مسافر کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

lahore

punjab

bus accident

Metro Bus Service Lahore