Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

نیب ٹیم کی چیئرمین پی ٹی آئی سے 3 گھنٹے تفتیش، لیگل ٹیم بھی جیل پہنچ گئی

چیئرمین پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم بھی اڈیالہ جیل پہنچ گئی
اپ ڈیٹ 16 نومبر 2023 06:10pm
علامتی تصویر: اے ایف پی
علامتی تصویر: اے ایف پی

نیب ٹیم نے چیئرمین پی ٹی آئی سے جیل میں 3 گھنٹے تفتیش کی جس کے بعد پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم بھی اڈیالہ جیل پہنچ گئی۔

ذرائع کے مطابق نیب کی تحقیقاتی ٹیم آج پھر چیئرمین پی ٹی آئی سے تفتیش کے لئے اڈیالہ جیل پہنچ گئی اور 190ملیں پاؤنڈز اسکینڈل کے حوالے سے سوالات کئے۔

جیل ذرائع کے مطابق نیب ٹیم میں میاں عمر ندیم، کیس افسر آصف منیر اور روح الامین شامل تھے، جنہوں نے چیئرمین پی ٹی آئی سے 3 گھنٹے تفتیش کی اور واپس روانہ ہوگئے۔

ذرائع نے بتایا کہ نیب ٹیم کے جیل سے روانہ ہوتے ہی چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کے لئے ان کی لیگل ٹیم اڈیالہ جیل پہنچ گئی۔

مزید پڑھیں:

سائفر کیس میں عمران خان کو سزائے موت نہیں ہوگی، اٹارنی جنرل کا عدالت میں بیان

عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف کرپشن کا ایک اور کیس تیار، وعدہ معاف گواہ بھی مل گئے

بشریٰ بی بی کا چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ پر عدم اعتماد، عدالت نے آرڈر جاری کردیا

ذرائع کے مطابق لیگل ٹیم میں بیرسٹرعلی ظفر، بیرسٹرگوہرعلی اور عمار نیازی شامل ہیں۔

NAB

imran khan

AL QADIR TRUST

IMRAN KHAN Adiyala Jail