Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایف آئی اے افسر بن کر سرکاری افسران سے سونا ہتھیانے والا مکینک گرفتار

ملزم اس سے پہلے بھی جعل سازی پر پانچ سال قید کاٹ چکا ہے
شائع 16 نومبر 2023 12:23pm
ملزم سرکاری افسران کا کال ریکارڈ حاصل کرنے کا بھی ماہر ہے۔ تصویر — ایف آئی اے
ملزم سرکاری افسران کا کال ریکارڈ حاصل کرنے کا بھی ماہر ہے۔ تصویر — ایف آئی اے

پشاور میں خود کو ایف آئی اے کا ڈپٹی ڈائریکٹر ظاہر کرکے سرکاری افسران کو انکوائریوں کا خوف دلاکر ان سے سونے ہتھیانے والے مکینک کو گرفتار کرلیا گیا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت ملزم سجاد حسین کے نام سے ہوئی، ملزم خود کو ایف آئی اے اور حساس اداروں کا افسر ظاہر کررہا تھا، جو سرکاری افسران کو انکوئریوں کے نام سے ہراساں کرتا تھا۔

حکام کے مطابق ملزم سرکاری افسران کا کال ریکارڈ حاصل کرنے کا بھی ماہر ہے، وہ متعدد سرکاری افسران سے انکوائری کے نام پر کئی تولے سونا ہتھیا چکا ہے۔

ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزم اس سے پہلے بھی جعل سازی پر پانچ سال قید کاٹ چکا ہے، جو پیشے کے اعتبار سے گاڑیوں کا مکنیک ہے۔

مزید پڑھیں

کراچی: ایف آئی اے کا الیکٹرانک مارکیٹ پر چھاپہ، ایک کروڑ روپے کے موبائل برآمد

بیرون ملک ملازمت کے نام پر32 افراد سے فراڈ کرنیوالے 4 ملزمان گرفتار

جنسی ہراسگی اور بلیک میلنگ میں ملوث مجرم کو 4 سال قید کی سزا

ملزم کے خلاف کارروائی ایک سرکاری افسر کے شکایت پر عمل میں لائی گئی، جس نے شکایت کنندہ کو من گھڑت گولڈ انکوائری کے نام پر 25 تولے سونا بمعہ رسیدوں کے طلب کیا تھا۔

FIA

سونا

Crime

Online Fraud