Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور میں کم عمر ڈرائیورز کیخلاف کریک ڈاؤن، تین روز میں 998 مقدمات درج

اب کم عمر ڈرائیورز کے خلاف ایف آئی آر درج ہو گی، سی ٹی او لاہور
شائع 16 نومبر 2023 12:01pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

لاہور ٹریفک پولیس نے کم عمر کار ڈرائیورز کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا۔

حکام کے مطابق کم عمر ڈرائیونگ پر 998 مقدمات درج ہوچکے جب کہ تین روز میں 998 مقدمات درج اور سیکڑوں گاڑیاں تھانوں میں بند کردی گئی ہیں۔

سی ٹی او لاہور مستنصر فیروز کا کہنا ہے کہ والدین اپنے بچوں کے مستقبل کے خود ذمہ دار ہیں، کریمنل ریکارڈ بننے سے سرکاری نوکری اور ویزہ حصول میں مشکلات آسکتی ہیں۔

مستنصر فیروز کا کہنا تھا کہ اب کم عمر ڈرائیورز کے خلاف ایف آئی آر درج ہو گی، شہر کی مختلف شاہراہوں پر ناکہ بندی اور رات گئے پوش علاقوں میں کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں لاہور کے ڈیفنس فیز 7 میں ایک ہی خاندان کے افراد تیز رفتار ڈرائیور کی غفلت کی بھینٹ چڑھ گئے تھے، دو گاڑیوں میں 6 افراد سوار تھے جن کو کم عمر ڈرائیور کی گاڑی نے ٹکر ماری جس سے جاں بحق ہوئے۔

پولیس نے17 سالہ ڈرائیور افنان شفقت کو گرفتار کر کے تھانہ ڈیفنس سی میں مقدمہ درج کرتے ہوئے گاڑی تحویل میں لے لی تھی، حکام کا کہنا تھا کہ ملزم افنان بغیر لائسنس گاڑی چلا رہا تھا۔

lahore

traffic accident

Traffic Police