Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اگر جیل سے الیکشن لڑنا ہے تو میں نے رضائی لے لی ہے، شیخ رشید

انوکھے لاڈلے کو کہنا چاہتا ہوں فیصلہ آسمانوں پر ہوتا ہے، سابق وزیر داخلہ
شائع 16 نومبر 2023 11:23am
سابق وزیر داخلہ اور سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید۔ فوٹو — فائل
سابق وزیر داخلہ اور سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید۔ فوٹو — فائل

سابق وزیر داخلہ اور سربراہ عوامی مسلم لیگ (اے ایم ایل) شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اگر جیل سے الیکشن لڑنا ہے تو میں نے رضائی لے لی ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے یوئے شیخ رشید نے کہا کہ بلوچستان کی 16 سیٹیں ہیں جن میں 3سیٹیس انوکھا لاڈلا لے گا جب کہ 3 سے 4 سیٹیں فضل الرحمان لے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے اوپر80 سے زائد مقدمات درج ہو چکے ہیں، اس کے خلاف کل لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں درخواست دائر کروں گا اور اگر جیل سے الیکشن لڑنا ہے تو میں نے رضائی لے لی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شیخ رشید پر تشدد کا سنسنی خیز دعویٰ، سابق وزیر داخلہ اور ٹی وی میزبان نے تردید کردی

شیخ رشید نے کہا کہ میں نے کسی کے خلاف کوئی بیان نہیں دیا، یہ جو انوکھا لاڈلا سمجھ رہا ہے، میں بھی ان کے ساتھ رہا ہوں، انوکھے لاڈلے کو کہنا چاہتا ہوں فیصلہ آسمانوں پر ہوتا ہے۔

Nawaz Sharif

Sheikh Rasheed

Islamabad High Court