بابراعظم کے بطور کپتان 4 سالہ دور میں پاکستان نے کتنی کامیابیاں سمیٹیں؟
ورلڈ کلاس بیٹر بابراعظم کے بطور کپتان 4 سالہ دور میں پاکستان نے کتنی فتوحات حاصل کیں۔
ورلڈ کپ 2019 کے بعد سرفراز احمد کی جگہ بلے باز بابر اعظم کو تینوں فارمٹیس کی قیادت سونپی گئی جبکہ تینوں فارمیٹس میں مجموعی طور پر بابر اعظم نے 133 میچز میں پاکستان کی قیادت کی، انہیں 78 بار کامیابی اور 43 بار ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، ایک میچ ٹائی ہوا جبکہ 4 ڈرا اور 7 بغیر نتیجہ رہے۔
ٹیسٹ کرکٹ میں بابر اعظم نے 20 میچوں میں کپتانی کی، 10 میں فتح حاصل کی جبکہ 6 ہارے اور 4 ڈرا ہوئے۔
سری لنکا کو ان کی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز میں کلین سوئپ کرنے والے پہلے کپتان بھی بنے۔
بابر اعظم نے 43 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں قیادت کی، 26 میں کامیابی ملی اور 15 میں شکست ہوئی جبکہ ایک ٹائی اور ایک بے نتیجہ رہا۔
بابر اعظم کو ون ڈے میں پاکستان کو عالمی رینکنگ میں نمبر ون بنوانے کا بھی اعزاز حاصل ہوا۔
بابر اعظم کی قیادت میں 71 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گئے، 42 میں فتح، 23 میں ہار اور 6 میچ بے نتیجہ رہے۔
بابر اعظم کی قیادت میں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2021 میں بھارت کو پہلی بار شکست دینے کا اعزاز حاصل ہے۔
پاکستان ٹیم نے بابر اعظم کی قیادت میں ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 کے فائنل تک رسائی حاصل کی۔
مزید پڑھیں
ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی: ذکاء اشرف سے سابق کرکٹرز کی مشاورت مکمل
بابراعظم نے ورلڈ کپ میں خراب کارکردگی پر قوم سے معافی مانگ لی
شاہد آفریدی نے بابر اعظم کو فوری کپتانی سے ہٹانے کی مخالفت کردی
Comments are closed on this story.