Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور: ڈرم سے ملنے والی بوری بند لاشوں کی شناخت ہوگئی

مرنے والے دونوں میاں بیوی تھے جنہیں جائیداد کے تنازعہ پر قتل کیا گیا، پولیس
شائع 15 نومبر 2023 04:40pm
فوٹو — آج نیوز
فوٹو — آج نیوز

گزشتہ روز ڈرم سے ملنے والی بوری بند لاشوں کی شناخت ہوگئی ۔۔۔ پولیس کا کہنا ہے کہ قتل ہونے والے دونوں میاں بیوی تھے اور انہیں جائیداد کے تنازعہ پر قتل کیا گیا۔

گزشتہ روز لاہور کے علاقے نشتر کالونی کماہاں کے قریب ڈرم سے خاتون سمیت دو افراد کی لاشیں برآمد ہوئی تھیں، دونوں کو تشدد کرکے قتل کرنے کے بعد ڈرم میں ڈال کر پھینکا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق نشترکالونی کے علاقے سے ملنے والی لاشوں کی شناخت فرزانہ اورعمران کے نام سے ہوگئی ہے، دونوں آپس میں میاں بیوی تھےاور دونوں کو خاتون کے بھائیوں نے جائیداد کے تنازعہ پر قتل کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فرزانہ نے عمران سے چوتھی پسند کی شادی کی تھی، اور وہ اپنے بھائیوں سے اپنی جائیداد کا حصہ مانگتی تھی، جس پر اس کے بھائیوں نے دونوں میاں بیوی کو قتل کردیا۔

پولیس نے سب انسپکٹر گلزار کی مدعیت میں مقتولہ کے بھائیوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنا شروع کردیئے ہیں۔

lahore

lahore police

Lahore Crime