Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

پشاور : پلاسٹک بیگ میں سوئی گیس بھرنے پر پابندی عائد

پابندی کا اطلاق 60 دونوں کیلئے ہے، خلاف ورزی پر کارروائی ہوگی، حکم نامہ
شائع 14 نومبر 2023 09:09pm
فوٹو — اسکرین گریب/ فائل
فوٹو — اسکرین گریب/ فائل

پشاور میں پلاسٹک بیگ میں سوئی گیس بھرنے پر پابندی عائد کردی گئی۔ ایک روز قبل ضلع کرک میں پلاسٹک بیگ میں گیس لے کر جانے پر پابندی لگائی گئی تھی۔

ضلعی انتظامیہ نے پولی تھین بیگز میں سوئی گیس بھرنے پر دفعہ 144نافذ کردی ہے۔

انتظامہ نے اعلامیہ میں کہا ہے کہ گھروں میں پولی تھین بیگزمیں گیس بھرنے پر پابندی ہوگی، بیگز میں گیس بھرنے سے قیمتی جانوں کے نقصان کا خدشہ ہوتا ہے۔

حکم نامہ کے مطابق پابندی کی خلاف ورزی پر کارروائی عمل میں لائی جائےگی، پابندی کا اطلاق 60 دونوں کیلئے ہے۔

یاد رہے کہ ایک روز قبل ضلع کرک میں پلاسٹک بیگ میں گیس لے جانے پر پابندی لگائی گئی تھی۔

ڈپٹی کمشنر کرک کی جانب سے ضلع کی حدود میں پلاسٹک بیگ میں گیس لے جانے پر پابندی عائد کی گئی تھی۔

بانڈہ داؤدشاہ اور دیگر علاقوں میں غباروں کے ذریعے گیس اسٹور کی جارہی تھی، بچے پلاسٹک بیگ میں قدرتی گیس بھر کر گھر لے جاتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

کرک: پلاسٹک بیگ میں گیس لے جانے پر پابندی عائد

اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پلاسٹک بیگس نے چلتے پھرتے بموں کی شکل اختیار کرلی ہے، حکم کی خلاف ورزی کی صورت میں گرفتار کرکے کارروائی کی جائے گی۔

peshawar

LPG

natural gas

Gas

Sui Southern Gas Company