Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پی سی بی نے ناقص پرفارمنس پر بابر اعظم کو طلب کرلیا، مستقبل کا فیصلہ آج

ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کی ناقص کارکردگی پر ذکاء اشرف نے ملاقاتیں شروع کردیں
اپ ڈیٹ 15 نومبر 2023 01:00am

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق ٹیسٹ کرکٹر توصیف احمد کی سربراہی میں قائم عبوری سلیکشن کمیٹی تحلیل کردی جبکہ ورلڈ کپ میں ناقص پرفارمنس پر ذکاء اشرف نے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کو بدھ کے روز طلب کرلیا۔

ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کی وجوہات جاننے کے لیے چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف نے ملاقاتیں شروع کردیں۔

ذکاء اشرف نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو طلب کرلیا جبکہ ڈائریکٹر کرکٹ مکی آرتھر بھی بدھ کو لاہور پہنچیں گے۔

مکی آرتھر اور مینجر ریحان الحق ذکاء اشرف سے ملاقات میں اپنی رپورٹس پیش کریں گے۔

بابر اعظم، مکی آرتھر اور سابق کرکٹرز کی رپورٹس کی روشنی میں قومی ٹیم سے متعلق فیصلے کیے جائیں گے۔

دوسری جانب پی سی بی نے سابق ٹیسٹ کرکٹر توصیف احمد کی سربراہی میں بننے والی عبوری سلیکشن کمیٹی تحلیل کردی۔

مزید پڑھیں

بابراعظم کی کپتانی خطرے میں پڑ گئی، ذکاء اشرف نے سابق کرکٹرز کو ملاقات کیلئے بلالیا

شاہد آفریدی نے بابر اعظم کو فوری کپتانی سے ہٹانے کی مخالفت کردی

پی سی بی نے سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق کا استعفیٰ منظور کرلیا

نئی سلیکشن کمیٹی کی تشکیل کے لیے مشاورت جاری ہےجبکہ قومی سلیکشن کمیٹی کا جلد اعلان متوقع ہے۔

babar azam

PCB

lahore

Pakistan Cricket Team

ODI World Cup

zaka ashraf

world cup 2023

pcb management committee

PAKISTAN CRICKET BOARD (PCB)

tauseef ahmed

ICC WORLD CUP 2023