Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

انتخابات کے باعث پی ایس ایل کا 9واں ایڈیشن دبئی میں کرانے کی تجویز

زیادہ تر فرنچائزز پاکستان میں ہی پوری لیگ کرانے کے حق میں ہیں، ذرائع
شائع 14 نومبر 2023 08:35pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

ملک میں 8 فروری کو عام انتخابات کی وجہ سے پی ایس ایل کے نویں ایڈیشن کو ایک بار دبئی میں کرانے کی تجویز پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ فرنچائز مالکان ملک میں ہی لیگ کرانے پر بضد ہیں۔

پی ایس ایل گورننگ کونسل کا اجلاس چئیرمین مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف کی زیر صدارت نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ہوا، جس میں لیگ کے نویں ایڈیشن کے شیڈول اور وینیوز کے معاملات زیر غور آئے۔

مزید پڑھیں

بابراعظم کی کپتانی خطرے میں پڑ گئی، ذکاء اشرف نے سابق کرکٹرز کو ملاقات کیلئے بلالیا

پی ایس ایل 9 کیلئے پاکستانی کھلاڑیوں کی کیٹیگریز کا اعلان

ملک میں 8 فروری کو جنرل الیکشن کی وجہ سے لیگ کے ابتدائی میچز دبئی میں کروانے کی تجویز پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ لیگ پاکستان میں کرانے اور شیڈول میں ایک ہفتہ آگے کرنے کی صورت میں ڈبل ہیڈرز زیادہ کروانے کی تجویز بھی زیر غور آئی کیونکہ زیادہ تر فرنچائزرز لیگ کے تمام میچز پاکستان میں کروانے کے حق میں ہیں۔

پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن کے لیے ڈرافٹنگ دسمبر کے آخر میں کرانے پر بھی غور کیا گیا۔

PSL

PCB

dubai

Pakistan Super League

psl 9