Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر ٹیم مینجمنٹ کا پوسٹ مارٹم کرنے پر اتفاق

ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے اہم مشاورت شروع کردی
شائع 13 نومبر 2023 11:23pm
تصویر: اے ایف ہپی
تصویر: اے ایف ہپی

بھارت میں جاری ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی پر مشاورت شروع کردی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر ٹیم مینجمنٹ کا پوسٹ مارٹم کرنے پر اتفاق کرلیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر، ہیڈ کوچ، ٹیم منیجر اور کپتان کی رپورٹ کا انتظار ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکاء اشرف قومی اسکواڈ کو تمام تر سہولیات مہیا کرنے کے باوجود ناقص کارکردگی سے سخت نالاں ہیں۔

پی سی بی کو بولنگ کوچ مورنی مورکل کے استعفے کے بعد دیگر کوچز کے فیصلے کا بھی انتظار ہے جبکہ ٹیم سے متعلق حتمی فیصلے سابق کرکٹرز کی مشاورت سے کیے جائیں گے۔

مکی آرتھر 3 روز بعد دبئی سے لاہور پہنچ رہے ہیں جبکہ مکی آرتھر کی ذکاء اشرف سے ملاقات میں ٹیم کی ناقص کارکردگی پر بات ہوگی۔

واضح رہے کہ پاکستان ٹیم ورلڈ کپ میں صرف 4 میچ جیت سکی، قومی ٹیم نے بنگلہ دیش، سری لنکا، نیدرلینڈز اور نیوزی لینڈ کو ہرایا جبکہ بھارت، آسٹریلیا، جنوبی افریقا، افغانستان اور انگلینڈ کے خلاف ٹیم ناکام رہی۔

مزید پڑھیں

بابراعظم نے ورلڈ کپ میں خراب کارکردگی پر قوم سے معافی مانگ لی

’فکسر، فکسر، فکسر‘: بابر کے مداحوں نے عامر کا جینا دوبھر کردیا

شاہد آفریدی نے بابر اعظم کو فوری کپتانی سے ہٹانے کی مخالفت کردی

دورہ آسٹریلیا: قومی ٹیم کا کیمپ راولپنڈی میں لگایا جائے گا

دوسری جانب دورہ آسٹریلیا کی تیاری کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا کیمپ راولپنڈی میں لگایا جائے گا۔

پی سی بی ترجمان کے مطابق کیمپ 24 نومبر سے شروع ہو گا جو 6 روز تک جاری رہے گا۔

قومی اسکواڈ آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی تیاری کے لیے بھرپور مشقیں کرے گا۔

قومی ٹیم 30 نومبر اور یکم دسمبر کی درمیانی آسٹریلیا روانہ ہو گی۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 14 دسمبر کو پرتھ میں پہلے ٹیسٹ میچ کھیلا جائے گا۔

PCB

lahore

Pakistan Cricket Team

postmortem

ODI World Cup

world cup 2023

pcb management committee

PAKISTAN CRICKET BOARD (PCB)

ICC ODI WORLD CUP 2023