Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

نواز شریف کا مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فونک رابطہ، سیاسی صورتحال پر گفتگو

نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان سے ان کی خیریت دریافت کی
اپ ڈیٹ 13 نومبر 2023 11:53pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل

مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کا جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ٹیلفونک رابطہ ہوا، دونوں رہنماؤں نے موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی۔ دوسری طرف مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے مختلف پارٹی رہنماؤں نے ملاقاتیں کیں، جس میں آئندہ عام انتخابات اور حلقوں میں جاری تیاریوں پر گفتگو کی گئی۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف کی وطن واپسی کے بعد پہلی بار ماضی کے اتحادی مولانا فضل الرحمان سے رابطہ کیا۔

ترجمان جے یو آئی کے مطابق نواز شریف نے ٹیلی فونک رابطے میں مولانا فضل الرحمان سے ان کی خیریت دریافت کی۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان موجودہ ملکی سیاسی و مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال گفتگو ہوئی۔

اس موقع پر نواز شریف اور مولانا فضل الرحمان نے باہمی اتفاق سے ملکی مسائل کو حل کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے جلد ملاقات کی خواہش کا اظہار بھی کیا گیا۔

مزید پڑھیں

تمام سیاسی جماعتیں ایک دوسرے کیلئے گنجائش پیدا کریں، مولانافضل الرحمان

مولانا فضل الرحمان اور پی ٹی آئی کے پھرسے ایک دوسرے پر یہودی ایجنٹ ہونے کے الزامات

نواز شریف کے دورہ بلوچستان میں تبدیلی

مولانا فضل الرحمان سابق وزیراعظم نوازشریف سے نالاں تھے، نوازشریف نے لاہور جلسہ میں پی ڈی ایم اور اتحادی جماعتوں کا ذکر نہیں کیا تھا۔

شہباز شریف سے پارٹی رہنماؤں کی ملاقات

مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے مختلف پارٹی رہنماؤں نے ملاقاتیں کیں، جس میں آئندہ عام انتخابات اور حلقوں میں جاری تیاریوں پر گفتگو کی گئی۔

ملاقات کرنے والوں میں سابق وزیر دفاع خواجہ آصف، عطاء اللہ تارڑ اور حنیف عباسی سمیت دیگر رہنما شامل تھے۔

اس موقع پر سابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آپ کا جوش و جذبہ بتا رہا ہے انتخابات میں فتح عوام اور مسلم لیگ (ن) کی ہو گی۔

صدر مسلم لیگ ن سے مظفر گڑھ کے سابق ایم پی اے سردار چنوں خان نے بھی ملاقات کی۔

سردار چنوں خان نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے نواز شریف کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔

PMLN

Nawaz Sharif

اسلام آباد

JUIF

Molana Fazal ur Rehman