Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

منی لانڈرنگ کیس: پرویز الہٰی، مونس الہٰی اور فیملی کے تمام بینک اکاؤنٹس منجمد

ایف آئی اے نے مونس الہٰی کا ریڈ نوٹس جاری کروانے کا فیصلہ کر لیا
اپ ڈیٹ 13 نومبر 2023 09:44pm

وفاقی تحیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) لاہور میں منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات میں پیشرفت ہوئی ہے، سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی اور ان کے بیٹے مونس الہٰی کے تمام بینک اکاؤنٹ منجمد کردیے گئے۔

ایف آئی اے لاہور نے منی لانڈرنگ کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی خاندان کے گرد گھیرا تنگ کر دیا۔

ذرائع کے مطابق چوہدری پرویز الہٰی اور مونس الہٰی کے تمام بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیے گئے جبکہ مونس الہٰی اور پرویزالہٰی کے فیملی ممبران کے بینک اکاؤنٹ بھی فریز کیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے لاہور نے مونس اور فیملی کے100سے زائد اکاؤنٹ منجمد کیے ہیں، ان تمام بینک اکاؤنٹس میں مبینہ کرپشن اور منی لانڈرنگ کا پیسہ جمع کرایا گیا، مونس الہٰی اور اس کی فیملی کے بینک اکاؤنٹس میں موجود کروڑوں روپے منجمد کیے گیے ہیں۔

عدالت نے مونس الہٰی کے نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دیے جبکہ سابق وفاقی وزیر تحقیقات سے بچنے کے لیے پہلے سے ہی ملک سے فرار ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ایف آئی اے نے مونس الہٰی کو عدالت سے اشتہاری کروانے اور ان کے ریڈ نوٹس جاری کرانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

سابق وفاقی وزیر مونس الہٰی کے خلاف ریڈ نوٹس جاری کروا کر بذریعہ انٹرپول جلد گرفتار کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مونس الہٰی کے خلاف ریڈ نوٹس جاری کرواکر بذریعہ انٹرپول جلد گرفتار کیاجائے گا۔

مزید پڑھیں

منی لانڈرنگ کیس میں مونس الہیٰ کےناقابل ضمانت وارنٹ جاری

کرپشن کیس: پرویز الہی اور مونس کے خلاف نیب ریفرنس تیار

ایک اشتہاری حکومت کے اختیار پر کیسےتبصرہ کر سکتا ہے، مونس الہیٰ کو پنجاب حکومت کا جواب

FIA

money laundering

lahore

Chaudhry Pervaiz Elahi

Pervaiz Elahi

Monis Elahi

Bank accounts freeze