Aaj News

منگل, جنوری 07, 2025  
06 Rajab 1446  

لاہور ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد چل بسے

فیصل آباد میں بھی حادثہ، 5 افراد ہلاک
شائع 12 نومبر 2023 09:36am
تصویر — فائل
تصویر — فائل

لاہور کے علاقے ڈیفنس میں دو گاڑیوں کی ٹکر سے زخمی ہونے والے 6 افراد اسپتال میں دم توڑ گئے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں دو خواتین، دو بچے اور دو مرد شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

جائے حادثہ سے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کی جارہی ہے ہیں جبکہ ایک شخص کو حراست میں بھی لیا گیا ہے۔

فیصل آباد میں کھرڑیانوالہ کے قریب بس کی کار کو ٹکر سے 5 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے۔

ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں بس ڈرائیور اور4 کار سوار شامل ہیں۔

بس کار سے ٹکرانے کے بعد ٹریکٹر ٹرالی سے جا کر ٹکرائی تھی۔

lahore

Faisalabad

Road Accident