Aaj News

منگل, جنوری 07, 2025  
06 Rajab 1446  

لاہور، پلازہ میں آتشزدگی سے 73 سالہ شخص جھلس کر چل بسا

امدادی ٹیموں نے لاش کو پلازہ سے باہر نکال لیا
شائع 11 نومبر 2023 11:49am

لاہور میں جیل روڈ پر واقع پلازہ میں آتشزدگی کے نیتجے میں 73 سالہ شخص جھلس کر جان کی بازی ہار گیا۔

پلازہ میں آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور کوششوں کے بعد لاش کو پلازہ سے باہر نکال لیا۔

واقعے میں مزید کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی جبکہ متوفی کی شناخت گلریز کے نام سے ہوئی ہے۔

lahore

punjab