Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

غیرقانونی مقیم غیر ملکیوں کی واپسی، 2 لاکھ 14 ہزار 385 شہری افغانستان جا چکے

بذریعہ طور خم بارڈر ایک لاکھ 96 ہزار سے زائد غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کی واپسی
اپ ڈیٹ 11 نومبر 2023 10:27pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

ملک بھر میں غیر قانونی طور پر رہائش پذیر غیرملکیوں کی بے دخلی کا سلسلہ آج دسویں روز بھی جاری ہے۔ اب تک کل دو لاکھ چودہ ہزار تین سو اٹھاون غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کی اپنے وطن واپسی ہوچکی ہے۔

طورخم بارڈر سے یکم اکتوبر سے اب تک ایک لاکھ چھیانوے ہزار چار سو تیرہ غیرقانونی طور پرمقیم افغان باشندے اپنے ملک واپس جاچکے ہیں، جبکہ آج مزید تین ہزار چھ سو پانچ غیر قانونی افغان باشندے اپنے ملک چلے گئے۔ گزشتہ روز طورخم سرحد کے راستے 3035 افراد پر مشتمل 654 غیر قانونی طور پر رہائش پذیر افغان خاندانوں کو بے دخل کیا گیا۔

لنڈی کوتل میں قائم کئے گئے ہولڈنگ سینٹر میں ملک کے مختلف شہروں سے غیر قانونی رہائش پذیر افغان شہریوں کو لایا جارہا ہے جہاں پر قانونی کارروائی پوری ہونے کے بعد انہیں پولیس کی خصوصی نگرانی میں طورخم سرحد کے راستے بے دخل کیا جارہا ہے۔

بے دخل کیے گئے افغانوں کو دوبارہ پاکستان آنے کی اجازت ہوگی، ترجمان دفتر خارجہ

پشاور: کالعدم تنظیم داعش کا مالی معاون گرفتار، تعلق افغانستان سے ہے

بلوچستان کے چمن بارڈر سے آج پانچ ہزار دو سو افغان باشندے اپنے ملک واپس گئے، اب تک چمن بارڈر سے بلوچستان جانے والے افغان باشندوں کی تعداد پچیاسی ہزار چھ سو ہوگئی، جبکہ کراچی میں قائم ہولڈنگ کیمپ میں اس وقت چالیس افغان باشندے موجود ہیں، جنہیں چمن بارڈر روانہ کیا جائے گا۔

Afghan refugees

Torkham Border

Illegal Afghan Residents

Illegal Afghan Immigrants

Afghan Refugees Returning