Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارتی ڈاکٹر نے مار مار کر گینگسٹر کی جان لے لی

واقعے میں ملوث ڈاکٹر اور کمپاؤنڈر کو گرفتار کرنے کی کوششیں جاری
شائع 10 نومبر 2023 09:38am
تصویر— فائل
تصویر— فائل

بھارتی ریاست بہار کے بیگوسرائے میں ایک گینگسٹر جو کہ علاج کے لیے ایک نجی اسپتال گیا جہاں اس کو مبینہ طور پر ایک ڈاکٹر کے ساتھ دیگر عملے نے مار مار کر جان لے لی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق واقعے کے بعد گینگسٹر کے گروہ کے اہلکاروں نے اسپتال اور ڈاکٹر کی متعدد جھونپڑیوں کو نذرآتش کردیا۔

گینگسٹر کی شناخت چندن کمار کے نام سے ہوئی ہے، جو روپ نگر گاؤں کے ریا اسپتال میں علاج کرانے گیا تھا، جہاں پر ڈاکٹر کے ساتھ جھگڑے کے بعد مبینہ طور پر اُسے مارا پیٹا گیا۔

گینگسٹر کے حامیوں کے مطابق ڈاکٹر اور دیگر عملے نے قتل کی منصوبہ بندی کے ساتھ گینگسٹر کو مارنے کے لیے تیز دھار آلے بھی استعمال کیے، جبکہ ملزم ڈاکٹر کی شناخت اجیت پاسوان کے طور پر کی گئی ہے۔

ایس پی یوگیندر کمار نے کہا کہ گینگسٹرعلاج کے لیے اسپتال جاتا تھا، ڈاکٹر کے علاج سے انکار کے بعد جھگڑا ہوا، جس کے بعد گینگسٹر کو مار مار کر ہلاک کر دیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈی ایس پی امیت کمار کی قیادت میں ایک ٹیم تشکیل دی گئی ہے اور واقعے میں ملوث ڈاکٹر اور کمپاؤنڈر کو گرفتار کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

hospital

bihar