بھارت کسی بھی تنازع پر اپنا مؤقف پیش کرنے میں آزاد ہے، وائٹ ہاؤس
وائٹ ہاؤس نے کہا کہ بھارت کسی بھی تنازع پر اپنا مؤقف پیش کرنے میں آزاد ہے، وہ امریکا کے لیے ایک اسٹریٹجک پارٹنر ہے۔
وائٹ ہاؤس میں نیشنل سیکیورٹی کونسل میں اسٹریٹجک کمیونیکیشن کے کوآرڈینیٹر جان کربی کا یہ تبصرہ اس سوال کے جواب میں آیا کہ کیا امریکا مشرق وسطیٰ کے بحران کو حل کرنے میں بھارت کے لیے کوئی کردار دیکھتا ہے، اس لیے کہ بھارت کے اسرائیل اور فلسطین کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔
جان کربی نے کہا کہ بھارت امریکا کے لیے ایک اسٹریٹجک پارٹنر ہے، مشرق وسطیٰ سمیت دنیا بھر میں کسی بھی خاص تنازع یا ہنگامی صورتحال پر اپنے موقف کے بارے میں فیصلہ کرنے کے لیے آزاد ہے۔
انہوں نے بدھ کے روز ایک نیوز کانفرنس میں میڈیا نمائندگان سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارت ایک اہم سٹریٹجک پارٹنر ہے اور مجھے لگتا ہے کہ آپ نے اسے مکمل طور پر اس وقت دیکھا جب وزیر اعظم نریندر مودی یہاں تھے۔
اسٹریٹجک کمیونیکیشن کے کوآرڈینیٹر جان کربی نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کے حوالے سے کیا فیصلہ کرنا ہے، یہ ہم بھارتی حکومت اور وزیر اعظم پر چھوڑ دیں گے کہ ان کا موقف کیا ہو گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم اس شراکت کو آگے بڑھانے کے لیے وقف ہیں۔
Comments are closed on this story.