Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بلے کا انتخابی نشان پی ٹی آئی کو ملے گا یا نہیں، الیکشن کمیشن نے واضح کر دیا

کوئی مائنس نہیں ہوگا جو چیرمین پی ٹی آئی ہیں وہی رہیں گے، ترجمان تحریک انصاف
اپ ڈیٹ 08 نومبر 2023 01:11pm
ترجمان پی ٹی آئی گوہر علی۔ فوٹو:فائل
ترجمان پی ٹی آئی گوہر علی۔ فوٹو:فائل

پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم نے چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات میں لیول پلیئنگ فیلڈ کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ کوئی مائنس نہیں ہوگا جو چیرمین پی ٹی آئی ہیں وہی رہیں گے۔

چیف الیکشن کمشنر سکندرسلطان راجا سے تحریک انصاف کی قانونی ٹیم نے ملاقات کی، ٹیم میں بیرسٹر گوہر اور بابر اعوان شامل تھے۔

تحریک انصاف کے وفد نے چیف الیکشن کمشنر کو انتخابی مہم میں رکاوٹوں سے آگاہ کیا اور انٹراپارٹی انتخابات سے متعلق تحریری فیصلہ جاری کرنے کی درخواست کی۔ اور الیکشن کمیشن سے لیول پلیئنگ فیلڈ کا مطالبہ کردیا۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے ترجمان پی ٹی آئی بیرسٹر گوہرعلی کا کہنا تھا کہ آج الیکشن کمیشن حکام سے ملاقات ہوئی، ہم نے الیکشن کمیشن کو چارٹر آف ڈیمانڈ دیا۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ نگران حکومت فنڈز جاری کررہی ہے جو نہیں کرسکتی، ہمارے انتخابی نشان کا آرڈر ابھی تک ریلیز نہیں کیا گیا، پی ٹی آئی کے جھنڈے اور بینرز پرنٹ نہیں ہونے دیئے جارہے۔ لیول پلیئنگ فیلڈ الیکشن کمیشن کی آئینی ذمہ داری ہے، ہم نے مطالبہ کیا ہے کہ ایک نوٹیفیکیشن جاری کریں جس میں ہمیں فری اینڈ فئیر الیکشن کی مہم کی اجازت دی جائے۔

ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ ہم نے الیکشن کمیشن سے کہا کہ ہمارا انتخابی نشان کا آرڈر ابھی تک ریلیز نہیں کیا گیا ان کو کہا ہے کہ تفصیلی آرڈر جاری کیا جائے، جس پر الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ بیٹ کا نشان پی ٹی آئی کا ہی ہوگا، کوئی مائنس نہیں ہوگا جو چیرمین پی ٹی آئی ہیں وہ رہیں گے۔ چیف الیکشن کمشنر نے ہماری تمام جائز گزارشات پر کہا کہ سب مانی جائیں گی۔

pti

ECP

imran khan

pti leaders

Election Commission of Pakistan (ECP)