Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی سی بی نے سابق ٹیسٹ کرکٹر توصیف احمد کو عبوری چیف سلیکٹر مقرر کردیا

وجاہت اللہ واسطی کو عبوری جونئیر چیف سلیکٹر کی ذمہ داری سونپی گئی ہے
اپ ڈیٹ 07 نومبر 2023 08:52pm

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق ٹیسٹ کرکٹر توصیف احمد کو عبوری چیف سلیکٹر جبکہ وجاہت اللہ واسطی کو عبوری جونئیر چیف سلیکٹر مقرر کردیا۔

پی سی بی کے مطابق چیف سلیکٹر انضمام الحق کے مستعفی ہوچکے ہیں اور ورلڈ کپ کے بعد دورہ آسٹریلیا کے لیے قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا انتخاب کرنا ہے، لہذا قومی سلیکشن کمیٹی کے سنئیر رکن توصیف احمد کو عبوری چیف سلیکٹر بنا دیا گیا ہے۔

قومی جونئیر ٹیم کے ٹورز کی بناء پر وجاہت اللہ واسطی کو عبوری جونئیر چیف سلیکٹر کی اضافی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔

توصیف احمد کی سربراہی میں سلیکشن کمیٹی کا پہلا اسائنمنٹ دورہ آسٹریلیا کے لیے ٹیم کا انتخاب ہے۔

توصیف احمد اور وجاہت اللہ واسطی دونوں سلیکشن کمیٹی کے اراکین ہیں، اراکین میں سینئرز کو عبوری چیف سلیکٹرز کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔

قومی مینز سلیکشن کمیٹی میں وجاہت اللہ واسطی اور وسیم حیدر شامل ہیں۔

جونئیر سلیکشن کمیٹی میں عامر نذیر، جاوید حیات، محمود حامد، نوید لطیف، سلمان احمد اور ثناء بلوچ شامل ہیں جبکہ نئی سلیکشن کمیٹی 6 اکتوبر کو تشکیل دی گئی تھی۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے خود پر لگنے والے الزامات پر استعفیٰ دے دیا تھا۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ منیجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف نے انہیں کھلاڑیوں کی میڈیا کمپنی کے حوالے سے سامنے آنے والی خبروں پر وضاحت کے لیے بلایا تھا تاہم انضمام الحق نے ملاقات اور وضاحت کے بجائے استعفیٰ دے دیا۔

مزید پڑھیں

پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے استعفیٰ دے دیا

انضمام الحق کا استعفیٰ: پی سی بی تحقیقاتی کمیٹی کی انکوائری میں اہم موڑ آگیا

پی سی بی نے انضمام کیخلاف الزامات سے متعلق تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی

انضمام الحق کا کہنا تھاکہ لوگ بغیر تحقیق کے باتیں کرتے ہیں، مجھ پر سوال اٹھے تو استعفیٰ دینا بہتر سمجھا، مجھ پر سوال اٹھے گا تو بہتر ہے سائیڈ پر ہوجاؤں۔

انضمام الحق کا کہنا تھاکہ میرا پلیئرز ایجنٹ کمپنی سے کسی قسم کا تعلق نہیں، اس طرح کے الزامات سے دکھ ہوتا ہے۔

PCB

lahore

inzimam ul haq

pcb management committee

PAKISTAN CRICKET BOARD (PCB)

inzamam ul haq

pcb investigation committee

former test crickter

tauseef ahmed

interim Chief Selector