Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

رضوان کا پی سی بی کے کہنے پر فلسطین کے حق میں پوسٹ ڈیلیٹ کرنے سے انکار

پی سی بی کے دباؤ سے متعلق ایک کھلاڑی نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا
اپ ڈیٹ 07 نومبر 2023 03:57pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان سے کہا ہے کہ وہ اسرائیلی تنازع میں فلسطینیوں کے مصائب سے متعلق سوشل میڈیا پوسٹ کو اپنی پروفائل سے ہٹا دیں۔ تاہم کرکٹرکی جانبب سے انکارکردیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی سی بی نے محمد رضوان سے کہا کہ وہ اپنی سوشل میڈیا پوسٹ ڈیلیٹ کریں جس میں انہوں نے ورلڈ کپ کے دوران سری لنکا کیخلاف ٹیم کی تاریخی فتح کو اسرائیلی مظالم برداشت کرنے والے فلسطینیوں کے نام وقف کیا تھا۔

رضوان نے 11 اکتوبر کو سری لنکا کے خلاف تاریخی ہدف کے تعاقب میں ناقابل شکست 131 رنز کی سب سے بڑی اننگز کھیلنے کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر یہ جیت فلسطینیوں کے نام کی تھی۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر پاکستان کی جیت میں اپنا حصہ ڈالنے پر خوشی کا اظہار کرنے والے رضوان نے فتح کا سہرا پوری ٹیم کے سر پرباندھتے ہوئے اپنی پوسٹ میں لکھا تھا کہ ، ’یہ جیت غزہ میں ہمارے بہن اور بھائیوں کیلئے ہے‘۔

رضوان نے اس پوسٹ میں بھارتی شہرحیدرآباد میں گرین شرٹس کی مہمان نوازی اور حمایت پروہاں کی عوام کا بھی شکریہ ادا کیا تھا۔

تاہم بھارت کی جانب سے تنقید سامنےآنے کے بعد ترجمان پی سی بی کا کہنا تھا کہ وہ اس معاملے سے آگاہ نہیں ہیں اور تفصیلات کے لیے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اور پی سی بی کے لیگل ڈپارٹمنٹ سے رابطہ کیا جائے۔

اب پاکستان کرکٹ ٹیم کے ایک کھلاڑی نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ سوشل میڈیا پوسٹ کے حوالے سے پی سی بی کو آئی سی سی اور بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کی جانب سے دباؤ کا سامنا کرنا پڑا تاہم رضوان نے پوسٹ ہٹانے سے انکار کردیا۔

واضح رہے کہ شاداب خان، محمد نواز، اسامہ میر سمیت دیگر پاکستانی کرکٹرز نے بھی فلسطینیوں کی حمایت کا اظہار کرتے ہوئے امن کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

PCB

Palestine

Muhammad Rizwan

Palestinian Israeli Conflict

world cup 2023

ICC ODI WORLD CUP 2023