Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

انضمام الحق کا استعفیٰ: پی سی بی تحقیقاتی کمیٹی کی انکوائری میں اہم موڑ آگیا

انضمام الحق اور ایجنٹ طلحہ رحمانی کو طلب کیے جانے کا امکان
شائع 06 نومبر 2023 10:54pm

مفادات کے ٹکراؤ اور چیف سلیکٹر انضمام الحق کے استعفے کے معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) تحقیقاتی کمیٹی کی انکوائری میں اہم موڑ آگیا، کمیٹی کی جانب سے انضمام الحق اور ایجنٹ طلحہ رحمانی کو طلب کیے جانے کا امکان ہے۔

مفادات کے ٹکراؤ کے معاملے پر پی سی بی کی خصوصی تحقیقاتی کمیٹی کی انکوائری جاری ہے۔

اینٹی کرپشن اینڈ ویجی لینس، آڈٹ اور لیگل ڈیپارٹمنٹ معاملے کا باریک بینی سے جائزہ لے رہا ہے، کمیٹی ضرورت پڑنے پر انضمام الحق اور پلئیرز ایجنٹ طلحہ رحمانی کو بھی تحقیقات کے لیے طلب کرسکتی ہے۔

کمیٹی انضمام الحق اور یازو کمپنی کے معاملات کا جائزہ لینے کے بعد مفادات کا ٹکراؤ ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ کرے گی اور سفارشات پر مبنی مکمل اپنی رپورٹ چئیرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کو بھجوائے گی۔

مزید پڑھیں

انضمام الحق کا استعفیٰ: پی سی بی تحقیقاتی کمیٹی کی انکوائری رپورٹ 6 نومبر تک آنے کا امکان

پی سی بی نے انضمام کیخلاف الزامات سے متعلق تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی

بابر اعظم کی پرسنل واٹس ایپ چیٹ لیک ہونے کی وجہ سامنے آگئی

PCB

lahore

inzimam ul haq

pcb management committee

PAKISTAN CRICKET BOARD (PCB)

inzamam ul haq

pcb investigation committee