Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور کا دوسرا نمبر، دمے کے کیسز میں اضافہ

کراچی فہرست میں تیسرے نمبر پر براجمان ہے
شائع 06 نومبر 2023 01:18pm
تصویر — روئٹرز/ فائل
تصویر — روئٹرز/ فائل

پاکستان کے دوسرے بڑے شہر لاہور میں فصائی آلودگی اور دھند کے باعث دمے کے کیسز روزانہ اوسطاً 10ہزار تک اضافہ دیکھا جارہا ہے۔

لاہور اس وقت دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے۔

ایئر کوالٹی انڈیکس کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق شہر کی ہوا صحت کے لیے خطرناک حد تک نقصان دہ ہے، جو281 پارٹکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہے۔

دوسری جانب پاکستان کا معاشی حب کراچی فضائی آلودگی کے ساتھ آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر براجمان ہے۔

طبی ماہرین نے ہوا میں موجود آلودہ ذرات کو دمے کے مریضوں کے لیے خطرہ قرار دیتے ہیں، جو اِن کے صحت بخش نہیں ہے۔ اس کی وجہ سے سانس کی نالی اور پھیپھڑوں کو نقصان پہنچتا ہے۔

lahore

punjab

Pollution

Air pollution

smog