محکمہ صحت سندھ نے کانگو وائرس کے پیش نظر ایڈوائزری جاری کردی
محکمہ صحت سندھ نے کانگو وائرس کے پیش نظر ایڈوائزری جاری کردی۔
محکمہ صحت سندھ کی جانب سے کانگو کی روک تھام اوراس پر قابو پانے کے لیے تمام ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرزاور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو ایڈوائزری جاری کردی گئی۔
ایڈوائزری کے ذریعے سندھ بھر کے چھوٹے بڑے اسپتالوں کو کانگو وائرس سے بچاؤ کے لیے حفاظتی اقدامات کی ہدایت کی گئیں ہیں۔
ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ سول اسپتال کوئٹہ میں کانگو وائرس سی سی ایچ ایف کے 8 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ وائرس سے ہیلتھ کیئر ورکرز بھی متاثر ہوئے ہیں۔
محکمہ صحت سندھ نے کہا ہے کہ کانگو وائرس عمومی طور پر جانوروں کے ذریعے انسان میں منتقل ہوتا ہے، ہیلتھ کیئر ورکرز و عوام کانگو وائرس سے بچاؤ کے حفاظتی اقدامات اپنائیں۔
مزید پڑھیں
کانگو وائرس سے خیبر پختونخوا میں چار افراد جاں بحق
رپورٹ کے مطابق کانگو وائرس سے کوئٹہ میں ایک ڈاکٹر کی شہادت کی بھی اطلاعات ہیں۔
Comments are closed on this story.