Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

خیبرپختونخوا: 3 مختلف واقعات میں خودکش بمبار سمیت 2 دہشتگرد ہلاک، 3 جوان شہید

سیکیورٹی فورسز دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں، آئی ایس پی آر
شائع 03 نومبر 2023 11:27pm

خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے 3 مختلف واقعات میں خودکش بمبار سمیت 2 دہشت گرد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے جبکہ پاک فوج کے 3 جوان شہید بھی شہید ہوئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خیبرپختونخوا کے علاقے ڈیرہ اسماعیل خان اور لکی مروت میں دہشت گردی کے 3 مختلف واقعات پیش آئے، جہاں آپریشن اور حملوں میں پاک فوج کے 3 جوان شہید ہوگئے جبکہ آپریشنز میں 2 دہشت گرد ہلاک اور ایک زخمی ہوا۔

پہلے واقعے میں ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے روڑی میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا گیا، آپریشن کے دوران ایک دہشت گرد مارا گیا جبکہ 2 دہشت گرد زخمی ہوئے۔

ہلاک دہشت گرد کی شناخت ٹی ٹی پی کے خودکش بمبار اسامہ کے نام سے ہوئی، جو علاقے میں دہشت گردی کے بڑے واقعہ کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔

دوسری کارروائی ضلع لکی مروت میں کی گئی، جس میں ایک دہشت گرد مارا گیا جبکہ فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران گوجرانوالہ کے 37 سالہ نائیک ظفر اقبال اور غذر کے 30 سالہ سپاہی حاجی جان بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے۔

ایک اور واقعے میں ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں ایک دیسی ساختہ بم پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں میرپور خاص کے 39 سالہ حوالدار شاہد اقبال شہید ہوگئے۔

مزید پڑھیں

ژوب میں سیکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاع پر آپریشن، 6 دہشت گرد ہلاک

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6 دہشت گرد ہلاک، ایک سپاہی شہید

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشتگرد ہلاک، میجر اور حوالدار شہید

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں موجود ممکنہ دہشت گرد کوختم کرنے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشنز کیے گئے، سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں اور بہادر سپاہیوں کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

ISPR

security forces

خیبر پختونخوا

KPK

Dera Ismail Khan

lucky marwat

security forces operation

Terrorists killed