Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی آئی اے نے عمرہ کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا

کرائے فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے، ترجمان پی آئی اے
شائع 03 نومبر 2023 07:39pm

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے عمرہ کرایوں میں فوری کمی کا اعلان کر دیا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق عمرہ کرایوں میں کمی کے بعد لاہور، اسلام آباد، سیالکوٹ، پشاور، ملتان اور فیصل آباد سے جدہ کے لیے دو طرفہ عمرہ کرایہ 87000 روپے علاوہ ٹیکس ہو گیا جبکہ کراچی اور کوئٹہ سے عمرہ کرایہ 79000 روپے علاوہ ٹیکس ہو گیا۔

مزید پڑھیں

ملکی و غیر ملکی پروازوں کے کرایوں میں اضافہ

قومی ایئر لائن کی بندش سے متعلق خدشات میں کوئی صداقت نہیں، ترجمان پی آئی اے

پی آئی اے اور پی ایس او میں معاملات طے، پروازیں معمول پر آنے کیلئے چند روز درکار

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ یہ کرائے فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے، پی آئی اے عمرہ زائرین کی سہولیات میں ہمیشہ پیش پیش رہتی ہے۔

PIA

PIA Flight

umrah

Pakistan International Airlines

PIA Loss

Umrah fares