Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سندھ ہائیکورٹ نے تین سیشن و سول ججز کو معطل کردیا

معطل ججز کو ہائیکورٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت
شائع 03 نومبر 2023 05:46pm
Photo: FILE
Photo: FILE

سندھ ہائی کورٹ نے 2 سول ججز اور ایک سیشن جج کو معطل کرکے ہائی کورٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی۔

سندھ ہائیکورٹ نے تین سیشن اینڈ سول ججز کو معطل کردیا ہے، اور عدالت کی جانب سے ججز کی معطلی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

معطل کیے جانے والے ججز میں نوشہروفیروز کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نذاقت علی ٹانوری، عمرکوٹ کے تعلقہ کنری کے سول جج زاہد حسین مغیری اوراوباوڑو ضلع گھوٹکی کے سول جج نیاز حسین مستوئی شامل ہیں۔

سندھ ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس نے معطل کیے جانے والے ججز کو ہائیکورٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

sindh

Sindh High Court

Civil Judge