ایرانی سپریم لیڈر کا مسلم ممالک سے اسرائیل کو تیل اور خوراک کی برآمدات روکنے کا مطالبہ
ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے اسرائیل سے تیل اور خوراک کی برآمدات پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کردیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای نے مسلم ریاستوں سے اسرائیل کو تیل اور خوراک کی برآمدات روکنے کی اپیل اس لیے کی تاکہ غزہ پر جاری بمباری کو روکنے میں مدد مل سکے۔
آیت اللہ خامنہ ای نے ایک بیان میں کہا کہ غزہ میں جاری انسانی تباہی کے ذمہ دار مغرب ممالک ہیں، برطانیہ سمیت فرانس، اٹلی اور امریکا میں کئی نے احتجاج کرکے اسرائیل اور امریکا کے خلاف نعرے لگائے۔
ایرانی سپریم لیڈر کا کہنا تھا کہ مغرب ممالک اسرائیل کے حملے کا جواز پیش نہیں کر سکتے، البتہ عالم اسلام کو یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ غزہ کے مظلوم عوام کے خلاف صرف صیہونی حکومت ہی نہیں بلکہ امریکا، فرانس اور برطانیہ بھی برابر کے شریک ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:
اسرائیل پر حملہ کرنے والوں کے ہاتھ چومتے ہیں، آیت اللہ خامنہ ای
ایران کا شام اور سعودی عرب سے رابطہ، اسرائیلی حملہ مسلم امہ کو متحد کر دے گا؟
آیت اللہ خامنہ ای نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ غزہ کے لوگوں نے اپنے صبر سے عوام کے ضمیر کو جگا دیا ہے۔
Comments are closed on this story.