Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور: 5 افراد کا قتل، ملزمان کو 5 بار سزائے موت کی سزا سنادی

ملزمان کے خلاف قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے
شائع 30 اکتوبر 2023 02:54pm

سیشن عدالت لاہور نے پانچ افراد کے قتل میں ملوث تین ملزمان کو پانچ، پانچ بار سزائے موت کی سزا سنا دی اور سات کو بری کر دیا۔

ایڈیشنل سیشن جج شعیب انور قریشی نے مقدمہ میں ملوث دس ملزمان کے خلاف محفوظ فیصلہ سُنا دیا۔

عدالت نے ملزمان ہیرا، ذولفقار، جہانگیر کو پانچ پانچ بارسزائے موت کی سزا سنائی جبکہ عبدالجبار، وقار، لیاقت، قدیر، رحمت، جہانگیر اور فرمان کو بری کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے مقدمے میں ملوث تمام ملزمان کی حاضری لگانے کے بعد فیصلہ سنایا، جن کے خلاف تھانہ برکی میں قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔

مزید پڑھیں

لاہور میں فائرنگ سے 3 سگے بھائیوں سمیت 5 افراد جاں بحق، بچہ زخمی

لاہور میں 5 افراد کے قتل کا مقدمہ درج، لاشیں پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے

لاہور میں 5 افراد کا قتل، مقدمہ میں نامزد ملزم ڈی جی خان سے گرفتار

lahore

punjab

Court Order