Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

لاہور ہائیکورٹ کی فرح شہزادی کے بچوں کی اپیل پر سماعت سے معذرت

کیس کی فائل چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کو ارسال کر دی گئی
شائع 30 اکتوبر 2023 12:48pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

لاہور ہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ نے فرح شہزادی کے بچوں کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لئے دائر انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت سے معزرت کر لی۔

جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں لاہور ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے اپیل پر سماعت کی۔

اپیل میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ فرح شہزادی کے بچوں نے ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نام نکالنے کے لئے عدالت سے رجوع کیا لیکن سنگل بینچ نے درخواست مسترد کر دی۔

بینچ نے ذاتی وجوہات کی بنا پر انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت سے معزرت کر لی اور فائل چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کو ارسال کر دی۔

ہائی کورٹ کی دو رکنی بینچ نے اپیل کسی دوسرے بینچ میں سماعت کے لئے مقرر کرنے کی ہدایت کی ہے۔

خیال رہے کہ فرح شہزادی کے بچوں فراز اقبال اور ایمان اقبال نے ای سی ایل سے نام نکالنے کے لئے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔

ECL

Lahore High Court

Farah Khan

Farah gogi