Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ہمارے مجاہدین جنگ کیلئے تیار ہیں، مولانا فضل الرحمان کا حماس کی حمایت کا اعلان

کوئٹہ میں جے یو آئی کی الاقصیٰ مارچ سے فضل الرحمان کا عربی میں خطاب
شائع 30 اکتوبر 2023 09:08am
سربراہ جمعیت علمائے اسلام ایف (جے یو آئی) مولانا فضل الرحمان۔ فوٹو — سوشل میڈیا
سربراہ جمعیت علمائے اسلام ایف (جے یو آئی) مولانا فضل الرحمان۔ فوٹو — سوشل میڈیا

سربراہ جمعیت علمائے اسلام ایف (جے یو آئی) مولانا فضل الرحمان نے غزہ میں جاری جنگ میں حماس کی مکمل حمایت کرنے کا اعلان کردیا۔

کوئٹہ میں جے یو آئی کے الاقصیٰ مارچ سے عربی میں خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے حماس کو مکمل حمایت کی یقین دہانی کراتے ہوئے اسرائیل کے خلاف جاری جنگ میں حماس کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ دنیا اور مسلم حکمرانوں کو پیغام ہے ہم فلسطینیوں کے ساتھ ہیں، اپنے مجاہدین کے ساتھ جنگ کے لیے تیار ہیں۔

فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ امریکا اب سُپر پاور نہیں رہا، جنہیں تم دہشت گرد کہتے ہو ہم انہیں مجاہدین کہتے ہیں، حکمران غیرت کا مظاہرہ کریں۔

یہ بھی پڑھیں:

ایران غزہ جنگ کا پھیلاؤ نہیں چاہتا، ایرانی وزیر خارجہ

اسلام آباد: لاکھوں نوجوان غزہ جا کر شہادت کیلئے تیار ہیں، سراج الحق کا غزہ مارچ سے خطاب

جے یو آئی سربراہ نے کہا کہ آج یہودی لابی کا ایجنٹ مکافات عمل کا شکار ہے، یہودی لابی نے جس ایجنٹ کو پاکستان بھیجا اس کو شکست دے دی گئی۔

quetta

JUIF

Molana Fazal ur Rehman

Hamas

Israel Palestine conflict

al aqsa march