پی آئی اے کا مالی بحران، آج بھی 53 سے زائد پروازیں منسوخ
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) اور پاکستان اسیٹٹ آئل (پی ایس او) کے درمیان معاملات تو طے پاگئے مگر شیڈول بحال نہیں ہو سکا ہے۔ دوسری طرف نجی ایئر لائنز نے اسلام آباد کراچی کا کرایہ 80 سے 90 ہزار تک کردیا ہے۔
پی آئی اے کی آج بھی ملک گیر 53 سے زائد فلائٹس منسوخ کردی گئی ہیں، تاہم قومی ایئر لائن نے مخصوص بین الاقوامی روٹ کے بعد ڈومیسٹک روٹ پربھی پروازیں شروع کردی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے نے اسلام آباد تا گلگت کیلئے پروازیں بحال کردیں، قومی ائیر لائن کے ڈومیسٹک روٹ بند ہونے سے بڑی تعداد میں سیاح پھنس گئے تھے۔
وزیر سیاحت کے نوٹس کے بعد پی آئی اے نے گلگت کی پرواز شروع کردی، پی آئی اے نے گلگت کے لیے اے ٹی آر طیاروں کو فنکشنل کردیا ہے۔
مزید پڑھیں
پی آئی اے اور پی ایس او میں معاملات طے، پروازیں معمول پر آنے کیلئے چند روز درکار
پی آئی اے کیلئے 8 ارب کی منظوری کے بعد پی ایس او کی پالیسی تبدیل
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پی آئی اے کیلئے 8 ارب روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی
نجی ایئر لائنز کی چاندی، مسافر سراپا احتجاج
پی آئی اے آپریشن کے مکمل بحال نہ ہونے سے نجی ایئرلائنز فائدہ اٹھانے لگی ہیں۔ نجی ایئر لائنز نے اسلام آباد کراچی کا کرایہ 80 سے 90 ہزار کردیا ہے۔
پی آئی اے اور پی ایس او کے درمیان معاملات طے ہونے کے باوجود مکمل پروازیں نہ چلانے پر مسافر پریشان ہیں۔
کراچی ایئرپورٹ پر مسافروں نے احتجاج کیا اور انتظامیہ سے فوری پروازیں چلانے کا مطالبہ کیا۔
Comments are closed on this story.