Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں پر جمع ہونے والے اعتراضات کی تفصیلات جاری کردیں

حلقہ بندیوں پر 1324 اعتراضات جمع ہوئے، ترجمان الیکشن کمیشن
شائع 28 اکتوبر 2023 11:00pm

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے حلقہ بندیوں پر جمع ہونے والے اعتراضات کی تفصیلات جاری کر دیں۔

الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق الیکشن کمیشن میں حلقہ بندیوں پر 1324 اعتراضات جمع ہوئے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق حلقہ بندیوں پر پنجاب میں 672، سندھ 228، خیبر پختونخوا میں 293 اعتراضات جمع ہوئے۔

اس کے علاوہ حلقہ بندیوں پر بلوچستان میں 124 اور اسلام آباد میں 7 اعتراضات جمع ہوئے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن یکم نومبر 2023 سے حلقہ بندیوں پر اعتراضات کی سماعت کرے گا جس کے لیے بینچ تشکیل دے دیے گئے ہیں۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق یکم اور 2 نومبر کی سماعت کے لیے اعتراض کنندگان کو نوٹس بھی بھیج دیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں

نئی حلقہ بندیوں سے انتخابات کرانے کا مشترکہ مفادات کونسل کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج

پیپلزپارٹی اور ایم کیوایم نے حلقہ بندیوں پر اعتراضات عائد کردیے

ایم کیو ایم نے بھی انتخابات کیلئے لیول پلیئنگ فیلڈ کا مطالبہ کردیا

ترجمان کے مطابق تمام اعتراضات کی سماعت کے بعد 30 نومبر کو حلقہ بندیوں کی حتمی اشاعت کر دی جائے گی۔

ECP

اسلام آباد

Election Commission of Pakistan (ECP)

general elections 2023

Constituencies

Details of objections