Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

غیر قانونی بھرتیاں کیس: پرویز الٰہی مزید 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر اینٹی کرپشن کے حوالے

پرویز الٰہی سے جسمانی ریمانڈ میں 41 لاکھ روپے ریکور کیے، وکیل اینٹی کرپشن کا عدالت میں بیان
اپ ڈیٹ 28 اکتوبر 2023 05:04pm
فوٹو — اسکرین گریب/ فائل
فوٹو — اسکرین گریب/ فائل

پنجاب اسمبلی میں بھرتیوں میں مبینہ بدعنوانی کے مقدمے میں سابق وزیراعلیٰ پرویز الٰہی کے جسمانی ریمانڈ میں دو روز کی توسیع کردی گئی۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد آج لاہور ضلع کچہری میں پیش کیا گیا، جوڈیشل مجسٹریٹ عمران عابد نے کیس کی سماعت کی۔

دوران سماعت وکیل پرویز الٰہی نے کہا کہ اینٹی کرپشن والے پرویز الٰہی کے گھر کب اور کتنے بجے گئے ہیں، جوڈیشل مجسٹریٹ نے کہا کہ ضمنی میں سب کچھ تحریر کیا ہوا ہے۔

وکیل پرویز الٰہی نے کہا کہ ضمنی میں وقت کا ذکر نہیں اور تھانے سے روانگی کا ذکربھی نہیں کیا گیا، وکیل اینٹی کرپشن نے عدالت کو بتایا کہ پرویز الٰہی سے جسمانی ریمانڈ میں 41 لاکھ روپے ریکور کیے، ان سے مزید تفتیش درکار ہے لہٰذا عدالت ریمانڈ فراہم کرے۔

اینٹی کرپشن نے عدالت میں پرویز الٰہی کے مزید 12 دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کردی، جوڈیشل مجسٹریٹ عمران عابد نے اینٹی کرپشن کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

بعدازاں عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد اینٹی کرپشن کی درخواست منظور کرلی۔

عدالت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کے جسمانی ریمانڈ میں 2 روز کی توسیع کرتے ہوئے انہیں اینٹی کرپشن کے حوالے کردیا اور آئندہ سماعت پر تفتیش سے متعلق رپورٹ طلب کرلی۔

lahore

Chaudhry Pervaiz Elahi

Pervaiz Elahi

anti corruption punjab